اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے احکامات دیئے۔

10 روز سے زائد گزرنے کے باوجود سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

15 مئی تک سمز بند نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جائے گی۔

ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت کرلی۔

latest urdu news