اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ ہائیکورٹ کا 5 سال سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار

کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیل ٹاؤن سے 5 سال سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران تفتیشی افسر غیر حاضر رہے، دوران سماعت جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت کو بے حد تشویش ہے، اہلخانہ کی دادرسی وقت کی ضرورت ہے۔

عدالت نے کہا کہ کوئی شک نہیں صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹیز کے اجلاس ہو رہے ہیں، بیشتر کیسز میں برسوں سے نتائج صفر ہیں، تفتیشی افسران آخرکار کس مرض کی دوا ہیں، سنجیدہ اقدامات کیوں نہیں کرتے؟

عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق صوبائی، وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹس طلب کرلی۔

عدالت نے عدم پیشی پر کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

latest urdu news