اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف سے دور ہونے والے لوگ ان تینوں کی وجہ سے پھر قریب آ گئے ہیں ،وزیر اعظم

کمالیہ(آن لائن)وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے شکریہ ادا کرتا ہوں زرداری اور ڈیزل کا پھر سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں شہباز شریف کا ،جو جہاں بھی بوٹ دیکھتا ہے وہیں پالش کرنا شروع کر دیتا ہے۔کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگ انتے خوف زدہ ہو گئے ہیں کہ کہیں یہ پھر سے واپس نا آجائیں اور لوگ ہماری طرف آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ تھری اسٹوجرز کا شکریہ جن کی وجہ سے لوگ ہماری پارٹی کی طرف آ رہے ہیں ۔پوری دنیا گھومی ہے دعویٰ سے کہ سکتا ہوں وہ قومیں مر جاتی ہیں جو اچھے اور برے میں تمیز بھول جاتی ہیں ۔نیوٹرل رہنے کا فیصلہ اللہ نے انسان کو نہیں دیا۔ان کا کہناتھا کہ ڈیزل کے نام پر یہ لوگ شور مچاتے ہیں ،سیاست اسلام کے نام پر کرتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ بیچتے ہیں ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا آج سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں ۔سب سے بڑی بیماری زرداری ہے ۔شہباز شریف کی کبھی کمر میں دردہو جاتی ہے اور کبھی اس کا وکیل نہیں آتا۔شہباز شریف جانتا ہے کہ میں اگر اور تھوڑی دیر رک گیا تو ان کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی ،آج ان کا رہن سہن دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ یہ کتنا پیسہ ملک سے باہر لے کر گئیں ہیں ۔نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب سے کرکٹ کھیل رہا ہے میں اس کو جانتا ہوں ۔یہ جم خانہ میں کرکٹ کھیلتا تھا تو اپنے امپائر کھڑے کرتا تھا۔نواز شریف کا اگلا حملہ فوج پر ہوگا۔نواز شریف کا ہر آرمی چیف سے جھگڑا ہوا یہ فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔