اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

طلاق اداکاروں کے لیے بھی معمولی بات نہیں ہوتی،فاطمہ آفندی

کراچی (آن لائن) سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر سوشل میڈیا پر ایک تاثر یہ بھی دیکھے کو مل رہا ہے کہ ادکاروں کے درمیان طلاق اور علیحدگی کوئی بڑی بات نہیں ۔شوبز میں جوڑیا بننا اور ٹوٹنا معمول کی بات ہے ۔اس حوالے ڈرامہ اداکارہ اور ماڈل فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے لیے بھی طلاق اتنا ہی مشکل امر ہے جتنا کہ عام آدمی کے لیے۔انسٹا گرام اسٹوری پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بہت سارے ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جن کی کسی نا کسی وجہ سے طلاق ہوئی

لیکن ان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔کیونکہ ادکاروں کی طلاق منظر عام پر آ جاتی ہے اس لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ شو بز کے لوگوں کے لیے طلاق لینا ایک عام سی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہ بات کب سمجھ میں آئے گی کہ شادی کے بعد کوئی طلاق اس لیے نہیں لیتا کہ یہ ایک معمولی چیز ہے بلکہ طلاق زندگی کا ایک بہت تکلیف دے مرحلہ ہوتا ہے۔لیکن اداکار کے لیے پوری دنیا عدالت لگا لیتی ہے۔انہوں نے سجل اور ،احد کے فینز سے کہا کہ برائے مہربانی ان دونوں کو اس تکلیف دے مرحلے سے گزرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیں اور کچھ ہمدردی دیکھائیں ۔