اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کیلئے افسوسناک خبر، حکومت پنجاب کی افطارپارٹی میں 312میں سے 30لیگی اراکین اسمبلی نے شرکت کی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کی خبریں گرم ہیں لیکن اب اس کا عملی ثبوت حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں دیکھنے کو ملا جہاں 312لیگی اراکین صوبائی اسمبلی میں سے صرف 30نے شرکت کی ۔ سماءٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے گذشتہ روز پرتکلف دعوت افطاردی لیکن اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی بھی بائیکاٹ کرگئے ، حکومتی اراکین اسمبلی کی اکثریت کو بجٹ پر بھی اعتراض تھا جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ان کے حصے کے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر نالاں تھے ۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے افطار پارٹی کا مکمل بائیکاٹ کیا جبکہ یہ بھی کہاگیاکہ ضمنی بجٹ کی منظوری یقینی بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے اپوزیشن اور حکومت کو افطار پارٹی دی ۔