اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تینوں دوستوں کا قتل،زہریلی گولیاں کھانے سے حالت تشویشناک،فائرنگ اور ڈکیتی کے واقعات جانئے کرائم سٹوری میں 

ڈسکہ(نامہ نگار)پانچ روز قبل قتل ہونیوالے تینوں دوستوں کی تفتیش سی آئی اے ضلع سیالکوٹ کے سپرد تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کنڈن سیان کے تین دوستوں زبیع ‘حامد اور وقار کو ملزم اسامہ سکنہ بھوپالوالہ نے فائرنگ کرکے قتل کرکے ان کی نعشیں نہر بی آر بی پیٹری ملیانوالہ کے قریب پھینک دی تھی جس کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتارکرکے تفتیش شروع کررہی تھی گزشتہ روز ڈی پی او سیالکوٹ کے احکامات پر تینوں دوستوں کے قتل کی تفتیش سی آئی اے سیالکوٹ کے سپرد کردی گئی اور مرکزی ملزم اسامہ سکنہ بھوپالوالہ کوبھی سی آئی سیالکوٹ والے تفتیش کیلئے لے گئے پولیس کے مطابق سی آئی اے تفتیش کے دوران ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ نامعلوم افراد کی کار سوار پر فائرنگ نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ تھانہ صد رکے علاقہ رنجہائی کا نوجوان شہزاد اقبال اپنی گاڑی پر گھر سے گوجرانوالہ جانے کیلئے نکلاجب وہ رنجہائی سٹاپ کے قریب پہنچاتوا س کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان نے گاڑی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔عید کی شاپنگ نہ کروانے پر ماں بیٹی نے زہریلی گولیاں کھالیں دونوں کی حالت تشویشناک موضع ڈسکہ کی خاتون (ف) نے اپنے خاوند سے بیٹی (ز) اور اپنے کیلئے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو اس کے خاوند پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں ماں بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں پر دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ سرکل بھرمیں ڈکیتی کی وارادتوں میں اضافہ شہری نقدی ‘موبائل فونزا ور موٹرسائیکل سے محروم ہوگیا موضع ڈسکہ کا ارشد اپنی موٹرسائیکل پر بمبانوالہ کی طرف جارہاتھاکہ کینال ویو کے قریب ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے نقدی ‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کرموقع سے فرارہوگئے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے