اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موٹر سائیکل ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی،جبکہ چھت سے گر کر چھ سالہ بچی شدیدزخمی

ڈسکہ (نامہ نگار)تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی۔ ستراہ کے رہائشی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اعجاز بٹر کا جواں سال بیٹا آصف شیرزا بٹر اپنے دوست محمدرضوان رحمانی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ضروری کام سے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث تھانہ ستراہ کے قریب واقع اعوان رائس مل کی دیوار سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں آصف شیراز بٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمدرضوان رحمانی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ۔بعدازاں آصف شیراز بٹر کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔چھت سے گر کر چھ سالہ بچی شدیدزخمی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر موضع ڈسکہ کی چھ سالہ بچی (ر) اپنے گھرکی چھت پربچوں کیساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک بچوں کے دھکے کی وجہ سے چھت سے نیچے آکر گر گئی اور شدیدزخمی ہوگئی جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا ہے ۔