اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران فاروق قتل کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا:ملزم کے وکیل کے دلائل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس میں پراسیکیوٹر کا تقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پراسیکیوٹر کے تقرر کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ ملزم محسن علی کے وکیل ذیشان چیمہ نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف دلائل دیے کہ ذاتی عناد اور دشمنی کی بناء پر قتل دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔قتل میں آتشیں اسلحہ استعمال نہیں ہوا،نہ ہی لوگوں میں خوف و ہراس سے عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔ استغاثہ کا کیس ہی یہ ہے کہ عمران فاروق ،،متحدہ کے سربراہ الطاف حسین کے لیے خطرہ بن چکے تھے اس لئے قتل کیے گئے۔