اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طارق فاطمی کے خلاف غلط بیانی کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس نے معذرت کر لی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عدالت میں تحریری جواب داخل کرایا ہے کہ سائبر کرائم کا کیس ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے شہری ارشد محمود بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ویب سائٹس پرطارق فاطمی کا نام بطور سابق سیکرٹری خارجہ اوروزیر خارجہ درج ہے جبکہ وہ کبھی رکن اسمبلی نہیں رہے ۔ غلط بیانی پر طارق فاطمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے تحریری جواب داخل کرایا کہ ویب سائٹ سے متعلق جرم سائبر کرائم ہے جو ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عدالت نے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی