اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرانے ممبران کو چھوڑ کر نئے ممبران کو الاٹمنٹ، ہائوسنگ فائونڈیشن کے ممبران کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور سیکٹر ایف 15 میں درخواست دہندگان کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے 11 ممبرز کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بابر ستار ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پرانے ممبرزکو الاٹمنٹ مکمل ہوئے بغیر دوسری سکیم متعارف نہیں کرائی جا سکتی۔ پرانے ممبر کو نظرانداز کر کے نئی رجسٹریشن والے ممبرز کو ایف 14 اور 15 میں پلاٹس دیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سینئر ممبر کو پلاٹ سے محروم کر کے نئے ممبر کو الاٹمنٹ کیسے کی جا سکتی ہے؟ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل منصور احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر رہائشی سکیموں کا آغاز کیا۔ فیز ون بارہ کہو اور فیز ٹو سیکٹر ایف 14 اور 15 میں پلاٹس سے متعلق الگ الگ اسکیمیں ہیں۔ فیز ون کے ممبرز فیز ٹو میں پلاٹ کے حقدار نہیں تاہم وہ فیز ٹو میں دوبارہ اپلائی کرنے کے اہل تھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا