اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افطاری سے قبل سینما گھروں میں فلموں کی نمائش نہیں ہو گی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد کی سول عدالت نے رمضان المبارک کے دوران سینما گھروں میں فلموں کی نمائش نہ کرانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ہےاسلام آباد کے سول جج میاں اظہر ندیم نے ایک شہری محمد بلال کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلموں کی نمائش احترام رمضان ایکٹ 1981 کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے۔نجی شاپنگ مال میں قائم سینما گھر کے نمائندے نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ وہ رمضان المبارک کا تقدس پامال نہیں کرینگے اور رمضان المبارک میں افطاری سے قبل فلموں کی نمائش نہیں کی جائے گی۔