اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

میرپورخاص(ویب ڈیسک)میرپور خاص میں عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نور شاہ کالونی کے رہائشی ہمایوں کمال کی بیوی نے شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے بات کی تو اس نے تلخ کلامی کی ، اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور باتھ روم میں بند کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا دی ، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے ۔