اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایلون مسک نے ٹویٹر کے 9 فیصد شیئر خرید لیے

آج کل رابطہ رکھنے والی ایپس کی بھر مار بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی ۔اسی حوالے سے دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے امریکی مالک ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایلون نے اپنے ایک ٹویٹ میں صارفین سے یہ رائے مانگی ہے کہ کیا ٹویٹر پر ایڈیٹ یعنی ترمیم کا آپشن ہونا چاہیے؟ ٹویٹر پر Edit(ترمیم ) کا آپشن فی الحال میسر نہیں جس کی شکایت اکثر صارفین کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ٹویٹ میں کوئی تبدیلی یا ترمیم نہیں کر سکتے۔ ایلون کی جانب سے چند گھنٹے قبل کیے گئے اس پول پر 23 لاکھ 57 ہزار سے زائد ووٹ آئے ہیں جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں جب کہ 26 فیصد نے نہ میں جواب دیا ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ وہ آزادی اظہار کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کر رہے ہیں مگر پھر دو روز قبل انھوں نے ٹویٹر کے7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص 3 ارب ڈالرز میں خرید لیےجو کہ ٹویٹر کے کل حصص کا 9.2 فیصد بنتے ہیں۔اس سودے کے بعد پیر کو ٹویٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ ایلون مسک اب ٹویٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی ٹویٹر کے صرف 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔