اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیرستان،فورسز آپریشن میں 2 جوان شہید

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردو ں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک افواج کے دو جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔ 23 سالہ شہید سپاہی محمد سراج الدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے، جب کہ 26 سالہ لانس نائیک شہید عمر علی خان کا تعلق بنوں سے ہے۔