اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی ، مریم اورنگ زیب کا رد عمل

مسجد نبوی ﷺمیں وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتی ارکان کے خلاف نعرے بازی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل میں کہا کہ کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبوی ﷺ کا استعمال سیاست کے لیے کیا۔ان کے لیڈر نے بدتمیزی کے سوا اور کچھ نہیں سکھایا ۔یہ معاشرے کی کی تباہی کا آغاز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پاک زمین کو سیاست کے لیے استعمال کرنا نہیں چاہتی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز بھی یہاں موجود ہیں لیکن ہم نے اپنے ورکرز کو کہا ہے کہ وہ ایسے رویےسے اجتناب کریں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دی جائے گی۔