اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مخالفین نے کمپنیز کی مدد سے میری کردار کشی کے لیےمواد تیار کروایا ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مخالفین کی جانب سے ان کی کردار کشی کیلئے مواد نشر کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ (ن) لیگ نے پیسے دے کر میری کردار کشی کیلئے مواد تیار کروایا ہے ۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس مافیا نے بے نظیر اور ان کی سابقہ بیوی جمائما کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا اب ان کو فرح کا کردار مل گیا ہے جس کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ان کی بیوی بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو میرے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں ملا اب یہ میری کردار کشی کرتے ہوئے مجھے عوام کی نظروں میں گرانا چاہتے ہیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اداکار شان شاہد کو عید کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب جمائما مسلمان ہوکر پاکستان آئی تو اسے یہودی لابی قرار دیا گیا اور اس کے خلاف مہم چلائی گئی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں ، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں جبکہ مریم بھی ضمانت پر ہے ،جمہوریت میں ایسے لوگوں کا کوئی عہدہ نہیں ہوتا پہلے جواب دینا پڑتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مئی کے آخری ہفتےلانگ مارچ کے متعلق اعلان کروں گا جس میں لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔