جامعہ کراچی میں دہشت گردی واقعے پرامریکا کی مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نےکراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ سرحدی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے حکومت صرف کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیتی ہے۔محکمہ خارجہ مذہبی آزادی کے معاملے میں اداروں کی تحقیقات کو بھی سامنے رکھتا ہے ۔نیڈ پر ائس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔