اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی نا اہلی کا ریفرنس خارج کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن میں20 منحرف ارکان کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر نااہلی کیس کی سماعت کی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نا اہلی ریفرینس کو نا قابل سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کی جانب سے مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔منحرف ارکان کی جانب سے مزید ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

منحرف رکن نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ نور عالم خان ابھی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہیں ، انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔ نور عالم خان نے پارٹی فیصلوں پر اختلاف کیا جو کہ جمہوری نظام کا حصہ ہے ۔ نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ بھی پارٹی کے خلاف استعمال نہیں کیا۔اس لیے ان پر آرٹیکل 63 ون (اے ) کا اطلاق نہیں ہوتا۔منحرف ارکان کے اعتراضات کے بعد 3رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے خیا ل میں یہ کیس متنازعہ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن سے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔