اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کا دورہ لندن : تحریک انصاف اور لیگی کارکن آمنے سامنے

شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کے بعد پہلا دورہ لندن ،حسن نواز کے دفتر کے باہر لیگی کارکن اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے۔تحریک انصاف کے سینکڑوں سپورٹرز نے لندن میں احتجاج کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے تو تحریک انصاف کے سپورٹرز نے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔ دوسری جانب لیگی کارکن نے پارٹی قیادت کے استقبال پر پھول نچھاور کیے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے احتجاج کے بعد (ن) لیگ کا پارٹی اجلاس دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔ اجلاس سے قبل شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ۔