اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیر اعظم بننے کے بعد لند ن میں شہباز ، نواز کی پہلی ملاقات

وزیر اعظم کے فرائض سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی بڑے بھائی اور پارٹی لیڈر نواز شریف سے لندن میں پہلی ملاقات۔وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن میں نواز شریف کے بیٹے کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں علیحدگی میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ جبکہ پارٹی اجلاس بعد میں منعقد ہو گا جس میں نواز شریف ، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان شامل ہوں گے۔

مریم نواز نے ملاقات کی تصویر ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شئیرکی جس میں شہبازشریف بڑے بھائی سے جھک کر ملتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ شہباز شریف نے بڑے بھائی کے گھٹنے بھی چھوئے ۔