شادی بہت محترم رشتہ ہےاسے سرکس مت بنائیں،رابی پیر زادہ

عامر لیاقت اور دانیاملک کی خلع کی خبروں سے لے کر اب تک سوشل میڈیا پر دونوں جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے سابقہ گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیر زادہ نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے۔ اسے سرکس مت بنائیں۔

رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ مجھے سجل اوراحد کی طلاق کا بہت افسوس تھا۔مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی ۔ہم سب نے مرنا ہے۔اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔ رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ دین کو مجھ سے ذیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا۔