اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آفتاب فروشی کریں، سہیل فروشی کریں، مگر ایمان فروشی نہ کریں، آفتاب اقبال

آفتاب اقبال اور سہیل احمد الیکٹرانک میڈیا کی دو قد آور شخصیات ہیں، جو گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ان ہیں۔

ان دونوں کے درمیان لفظی جنگ اس وقت چھڑی، جب احمد علی بٹ کے عید اسپیشل پوڈ کاسٹ میں سہیل احمد نے آفتاب اقبال پر جارحانہ ریمارکس دیے۔

پوڈ کاسٹ میں احمد بٹ نے سہیل احمد سے آفتاب اقبال کے امان اللہ اور ان کے بارے میں دی گئی رائے کے بارے میں پوچھا۔

سہیل احمد کو آفتاب اقبال کی رائے پسند نہیں آئی اور انہوں نے آفتاب اقبال کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے۔

راولپنڈی میں پارٹی کے دوران فائرنگ، لڑکی جاں بحق

سہیل احمد کے مداح آفتاب اقبال کو نیچا دکھانے لگے اور آفتاب اقبال کے مداحوں نے سہیل احمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر ابھی یہ کھینچا تانی جاری تھی کہ آفتاب اقبال نے ایک اور ویڈیو جاری کردی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر سہیل احمد کو ٹرول کرنا بند کردیں۔

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ انکے اور سہیل احمد کے درمیان جو کچھ بھی ہورہا ہے، وہ ہم دونوں بھائیوں کا معاملہ ہے، یہ لڑائی نہیں بلکہ نوک جھونک تھی اور ہوسکتا ہے مستقبل میں بھی ہم اسطرح کی نوک جھونک میں ملوث ہوں۔

آفتاب اقبال نے سہیل احمد کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ وہ کس طرح کے بلند اداکار ہیں۔ آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ لوگوں نے جو توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

آفتاب اقبال نے سہیل احمد پر لفظوں کے تیر برسانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا، سہیل احمد کی ٹرولنگ پر دکھی ہیں اور اسے ابھی بند کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے یوٹیوبرز کو بھی مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ آفتاب فروشی کریں، سہیل فروشی کریں، مگر ایمان فروشی نہ کریں۔