اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کسی بے داغ شخصیت کو پاک فوج کا سربراہ بننا چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ محترم ہیں اور کسی بھی بے داغ شخصیت کو پاک فوج کا سربراہ بننا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے لئے بھی اچھا ہے کہ کوئی ایسا اور اہل شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو فوج کا سربراہ بنے تاکہ پاکستان کی عوام سلوٹ کریں ۔

نیب کیسز کےحوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں اگر ثبوت نہیں تو عدلیہ سے درخواست کرتی ہوں نیب کی کارروائی کا نوٹس لیں ،کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اس طرح مریم بنام اسٹیٹ کی آواز لگائی جائے ۔ثبوت دینے کی بات آتی ہے تو نیب پتلی گلی سے نکل جاتی ہے ۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کے پاس 4 سال میں کارکردگی پر بات کرنے کے لیے 4سیکنڈ نہیں ہیں ۔جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہو انہیں 4ہفتے میں مہنگائی نظر آنا شروع ہوگئی ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ4 سال کی بربادی کی ذمہ داری 4ہفتے کی نئی حکومت پر ڈالی جا رہی ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف سازش ہوئی جتنی عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی اتنی پوری دنیا کے ممالک بھی نہیں کر سکے ۔ان کی کوئی کارکردگی نہیں تھی اس لیے خط اور سازش کی ضرورت پڑی ۔

مریم نواز نے کہا کہ آج یہ خود اپنی لائی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں ،یہ ڈالر پر بات کرتے ہیں پہلے یہ جواب دیں کہ ڈالر 189 تک کیسے پہنچا ۔ عوام جانتی ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ وہ اناڑی شخص ہے جس نے 4 سال غریبوں پر ظلم کیا۔