اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گلو کارہ عینی خالد کی والدہ عمران خان کے لیے روز کیوں روتی ہیں ؟

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے اپنی والدہ کی عمران خان کے لیےروتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عینی خالد اپنی والدہ سے ان کے رونے کی وجہ پوچھتی ہیں تو ان کی والدہ ٹی وی اسکرین کی طرف اشارہ کرتی ہیں جہاں پر عمران خان سٹیج سے اترتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

عینی خالد نے وڈیو کے ساتھ تحریر میں لکھا کہ ان کی والدہ جب بھی عمران خان کو ٹی وی پر دیکھتی ہیں تو وہ رونے لگ جاتی ہیں اور عمران خان کی حفاظت اور صحت کے لیے دن میں کئی بار دعائیں بھی کرتی ہیں۔

عینی خالد نے چند روز قبل یہ وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی البتہ ان کی وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔