اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا کشکول ہمارے ہاتھ میں ہی رہے گا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا کام کرپشن کا خاتمہ ہے۔ جب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی کشکول ہمارے ہاتھ میں ہی رہے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا بنیادی کام کرپشن کا خاتمہ ہے۔ لیکن اس کے لیے ایک مظبوط ادارے اور پالیسی کی ضرورت ہے۔ یہ نہیں کہ ہر دوسرے روز پالیسی میں تبدیلی کی جائے اور کہا جائے کہ نیب کو فلاں اختیارات حاصل نہیں ہیں ۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں نیب نے 50 ارب سے زائد کی ریکوری کی جس کا سارا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔ 50 ارب روپے متاثرین کو واپس لوٹائے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست میں بہت بڑا فرق ہے نیب کی تمام تروفاداریاں ریاست کے ساتھ ہیں حکومت کے ساتھ نہیں ۔ہمارے ہاتھوں میں جو ابھی کشکول ہے اس کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ایک صاحب کہتے ہیں کہ ریکوری کے پیسے کہاں گئے ۔ نیب کوئی الماری نہیں جس میں پیسے رکھے ہیں ۔ جو کچھ ریکور کیا سب لوگوں کے حوالے کر دیا۔ ہمارے پاس تمام دستاویز موجود ہیں ۔جس کو بھی حساب چاہئیے آ کر دیکھ سکتاہے۔ نیب وہ ادارہ ہے جس کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔نیب نے 4 سال میں1ہزار363 ارب روپے کی ریکوری کی ۔