اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع ہوں گے

حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکرٹری سلیم راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا ٹیکس چوروں کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

سندھ حکومت کا یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں تعطیل کا اعلان

اجلاس میں شرجیل انعام میمن نے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز دی گئی اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا۔