اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ جلسہ اب سی ٹی آئی گراؤنڈ کی بجائے سیالکوٹ کے وی آئی پی گراؤنڈ میں ہو گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کاکہنا تھا کہ آج ہر صورت میں جلسہ ہوگا۔ ہم پر امن لوگ ہیں انتشار نہیں چاہتے۔ خواجہ آصف کے کہنے پرکارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا معاہدہ طے پا چکا تھا کوئی رکاروٹ نہیں تھی ۔رات کو 3 بجےکارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان آج شام 6 بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے جس سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔