اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 15 روپے مہنگا ہونے کا امکان

حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلے کے مطابق پیٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے تک مہنگا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی ۔جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 10 سے 15روپے تک کا اضافہ 15 دن کے لیے کیا جائے گا جس کے بعد اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 21 روپے جبکہ ڈیزل پر 52 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔