اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رواں برس پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس منظر عام پر آ گیا

پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو کیس کے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان سے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے ۔پولیو کا ختم نہ ہونا ایک بڑا المیہ ہے ،ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے ۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائے جائیں ۔پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔