اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان نے سیکورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو لکھ دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید سیکورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔سابق وزیراعظم کی فل پروف سیکورٹی کے لیے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے ، خط میں لکھا گیا ہے کہ ایک جماعت کی مجرم خاتون کو ملٹی لیئرسیکورٹی حصار فراہم کیا جا رہا ہے۔ جب کہ تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے ۔حکومتی رولز آف بزنس کے تحت یہ خاتون سیکیورٹی کی حقدار نہیں ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کو حکومت کی جانب سےفراہم کی گئی سکیورٹی انتہائی محدود ہے ۔شہباز گل نے وزارت داخلہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افسران باتیں کرنے کی بجائے سکیورٹی پلان شیئر کریں۔