بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ،ہزاروں افراد متاثر

بھارتی ریاست آسام میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیکڑوں مکانات زیرآب آگئے اور ہلاکتیں ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ضلع دیما ہاساو میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 80 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام میں موسلادھار بارش نے سڑک کا ایک حصہ بہا دیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 14 مئی تک، 6 اضلاع کے 94 گاؤں میں 24ہزارسے زیادہ لوگ طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے۔