اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت :مدھیہ پردیش میں مسجد کو آگ لگادی گئی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد اور اس سے ملحقہ آبادی میں موجود مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان آبادی پر حملہ کیا جس کے بعد مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد کو آگ لگادی گئی ۔انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر تشددکیا اور لوٹ مار بھی کی،مسلمانوں دکانداروں کےلٹنے اور املاک کےنظر آتش ہونے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حملےکے دوران مقامی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی حملہ آوروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے نعرے بازی کی اور مزید حملوں کی دھمکیاں بھی دی ۔