اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لانگ مارچ :موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن ) ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے پیش نظر کئی خطرات بھی لا حق ہیں جس کے چلتے حکومت نے پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا جسے روکنے کےلیے لاہور سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔جہلم پل پر بھی کنٹینر ز رکھ کر رابطہ سڑک مکمل بند کر دی گئی ہے ۔پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔