اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,111FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ن لیگ نے ARYنیوز چینل کا بائیکاٹ کر دیا

لاہور (آن لائن) عمران خان کو بہت زیادہ کوریج دینے اور ایجنڈے پر چلنے کی پاداش میں ن لیگ نے چینل کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے اے آر وائی نیوز کا مائیک بھی ہٹا دیا تھا۔ اور کہا کہ یہ چینل ایک ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کے مطابق ARY چینل کا مسلم لیگ ن آج سے مکمل بائیکاٹ کرے گی، آئندہ کوئی بھی پارٹی رہنما ARY پہ نہیں آئے گا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اس چینل نے عمران خان جماعت سے 40 ارب روپے لیے تھے ۔