اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا کیونکہ بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی پیداوار 19 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں6 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح لیسکو کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ گرم موسم کی وجہ سے طلب 4,800 میگاواٹ کے مقابلے میں سپلائی 4,000 میگاواٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس، ڈیزل اور کوئلے سے چلنے والے کئی پاور پلانٹس بند ہیں جس کے باعث شارٹ فال میں حالیہ دنوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔