اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ رخ خان : گھر کےباہر سے 35 لاکھ روپے مالیت کی تختی غائب

بالی ووڈ میں کنگ خان کا خطاب پانے والے اداکار شاہ رخ خان تو مداحوں کے دلوں میں بستے ہی ہیں لیکن ان کے فینز کے لیے ان کے گھر (منت) کی بہت قدر ہے۔

چند ماہ قبل شاہ رخ خان کے گھر کے باہر جاکر تصاویر بنانے والے فینز نے نوٹ کیا کہ حال ہی میں بنوائی گئی تصاویر میں شاہ رخ کے گھر کے باہر سے منت کی نیم پلیٹ غائب ہے۔اس معاملے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچی گئی ۔

بھارتی میڈیا میں میں معاملہ خوب اٹھایا گیا اور قیاص آرائیوں کو سلسلہ شروع ہوا کہ شاید اس ہیروں سے بنی ہوئی تختی کو چرا لیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے جواب میں کہا کہ منت کی تختی کو مرمت کے لیے اتارا گیا ہے۔ تختی میں سے ایک ہیرا گر چکا تھا جسے مرمت کے لیے کمپنی میں بجھوایا گیا ہے۔