اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تم نے میرا گھر توڑا ،بچو گے تم بھی نہیں، عامر لیاقت کا عمران خان پر لفظی وار

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا گھر توڑا ،بچو گے تم بھی نہیں۔
حال ہی میں تیسری بیوی کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد سے عامر لیاقت مسلسل علیحدگی کاذمہ دار عمران خان کو قرار دے رہے ہیں ۔
ملک ریاض اور آصف زرداری کی عمران خان کے متعلق مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کی خبر انسٹا گرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں تو جا چکا ہوں تمہیں اس وقت پتہ چلے گا جب بشری بیگم تمہیں چھوڑ کر جائیں گی ۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھےسب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے۔ کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔

عامر لیاقت نےانسٹا گرام پوسٹ میں ایک طویل تحریر لکھی جس میں انہوں نے عمران خان اورتحریک انصاف کو شادی تڑوانے کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔