اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں ، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں ،حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے۔ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سب کچھ غیر قانونی کر رہے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنی حکومت کی فکر کریں جس کا علم نہیں کہ آج گرے یا کل گرے گی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آزادی مارچ کی تمام تیاریاں جاری ہیں۔عوام کی موجودہ حکمرانوں سے ایک ہی شکایت ہے کہ حکومت چلا نہیں سکتے تھے تو پھر اقتدار میں آئے ہی کیوں ۔ عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت کا دوسرا مہنگائی کا بم جون میں گرائے گی ۔عمران خان نے روس سے 30 فیصد سستے داموں تیل خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔موجودہ حالات میں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔