اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسرائیلی صدر نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کر دی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ انہوں نےحال ہی میں امریکا میں رہنے والے چند پاکستانیوں سے ملاقات کی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کے دوران اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ2 ہفتےقبل پاکستانیوں کے ایک وفد سے یوروشلم میں ملاقات کی ہے تاہم انہوں نے پاکستانی وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اسرائیلی صدر نے بتایا کہ پاکستانی وفد میں 2 ایسے پاکستانی بھی شامل تھے جو کہ امریکاکی شہریت بھی رکھتے ہیں، لیکن انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے ملاقات خوش آئند رہی، مجھے پاکستانیوں سے مل کے خوشی ہوئی کیونکہ اس سے قبل کبھی میں پاکستانی وفد سے نہیں ملا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری انیلا احمد نے12 مئی کو اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے والد قطب الدین احمد کی تحریک پاکستان کے موضوع پر لکھی گئی کتاب اسرائیلی صدر کو پیش کی۔

انیلا احمد دسیاستدان، مصنفہ اور استاد ہیں وہ امریکا میں سماجی کاموں کے لیے یے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پی ٹی وی کے اینکر وقار احمد قریشی بھی وفد میں شامل تھے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی وی کے اینکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ٹوئیٹ کی کہ سرکاری ٹی وی کے اینکر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد کو اسرائیلی ادارے نے دورے کی دعوت دی تھی ۔ اسرائیلی ادارہ شراکہ جو کہ اس مشن کے تحت کام کر رہا ہے کہ اسرائیل میں یہودی اور مسلمان ایک ہی سرزمین پر رہ سکتے ہیں ۔

پاکستانی وفد کی اسرائیلی صدر سے ملاقات کی تصاویر شراکہ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی گئی ۔