اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت: پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا قتل

بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور کانگرس کے رہنما سدھو موسٰی والا کی گاڑی کو بیچ راہ گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا عرف شوبھدیپ سنگھ سدھو کو اتوار کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب گلوکار پر حملہ پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی واپس لینے کے صرف ایک دن بعد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےضلع مانسا میں نامعلوم افراد نے سدھو کی کار پرفائرنگ کی ۔واقعے میں سدھو سمیت 3افراد زخمی ہوئے، تاہم موسے والا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

2022 موسیٰ والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ تاہم انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی۔

گلوکار نے گزشتہ سال دسمبر میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔