اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انقلاب آدھے راستے سے یوٹرن لے کر بنی گالہ میں چھپ جانے سے نہیں آتا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہزارہ موٹروے نواز شریف کی ہزارہ کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔مانسہرہ کل بھی نواز شریف کا تھا ، مستقبل میں بھی نواز شریف کا ہی رہے گا۔

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پاکستان کے خدمت گار ہیں ۔میں وعدہ کرتی ہوں کہ عمران خان کے لگائے گئے زخموں پر نواز شریف اور شہباز شریف ہیں مرہم رکھیں ۔ شہباز شریف نے پہلے آپ کی سپورٹ سے پنجاب کی تقدیر بدلی اب پاکستان کی قسمت بدلنے جا رہے ہیں ۔

خیبر پختونخواہ کے عوام نے عمران خان کےمارچ کو مسترد کر دیا ہے ۔تحریک انصاف کے شہید ہونے والے کارکن سعید احمد کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کمر درد کے باوجود سڑک سے سفر کر کے یہاں تک پہنچے ۔ شہبا ز شریف میرے والد کی جگہ ہے میں ان سے محبت کرتی ہوں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کا انقلاب آدھے راستے سے ہی یوٹرن لے کر بنی گالا میں جا سویا ۔ان کا بیانیہ بھی دو نمبر ان کا خط بھی جعلی اورانقلابیوں کا لیڈر عمران خان بھی دو نمبر ہے ۔مارچ ناکام ہوا تو عمران خان اسلام آباد سے غائب ہوگئے۔