اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اب یہ اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر چوروں کی حکومت مسلط کر دی گئی ہے ۔ہم کسی صورت ان غلاموں کی کی حکومت قبول نہیں کریں گے ۔

ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب قوم اپنی آزادی کے لیے کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ جدوجہد جہاد میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ ہمارے جو کارکن شہید ہوئے ان کا بڑا مرتبہ ہے ، وہ آزادی کے لیے نکلے تھے۔ جب تک میں زندہ ہوں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور یہ جہاد ختم نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں ،اب کی بار کال دوں گا تو پوری تیاری رکھیں ۔ سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا جس کے باوجودہمارے کارکنوں پر لاٹھیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے ۔رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو تمہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ان کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے اور کیس کریں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ تینوں بزدلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بعد جیلو ں میں ڈلوائیں گے۔ اب کی بار جو ہم نکلیں گے تو کوئی رکاوٹ ان کے سامنے نہیں کھڑی ہوگی ۔پہلے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پلان بنائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔امریکاکی غلامی حکومت کشمیریوں کو بیچیں گے ،ہندوستان سے سمجھوتہ بھی کریں گے اور اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جو 22 کروڑ باشعور قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ مآپ سب تیاری میں بھی تیاری کر رہا ہوں کہ یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی۔