اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد کے داخلی راستوں اور ریڈ زون میں ایک بار پھر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ۔ ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون اور کشمیر ہائی وے پر کنٹینرز دوبارہ رکھے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے پر بھی کنٹینرز آج رات تک پہنچا دیے جائیں گے۔ البتہ ابھی کنٹینرز اہم مقامات کے اطراف میں موجود ہیں راستے فی الحال بند نہیں کیے گئے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 6 دن کی مہلت کے بعد دوبارہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اسلام آباد میں دھرنے کو روکنے کے لیے اور بھی کڑے سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔