اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جس رات باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا سمجھ گئے تھے کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ، شیخ رشید

پاکستان عوای تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان آخری وقت تک یہی سمجھ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی لیکن جس رات ایم کیو ایم اور باپ پارٹی ساتھ چھوڑ گئی سمجھ گئے کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پرگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہبا ز شریف کوغصے میں لانے والے اب اسے بگھت رہے ہیں ، کسی اور کو لانا مقصود تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے ۔ رانا ثنااللہ تو اجرتی قاتل ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی کمپیوٹر بابو اور موبائل فون پارٹی تھی لیکن اب وہ ایک جرت مند پارٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کی بات ماننی چاہیئے تھی جو جگہ مختص کی گئی تھی وہیں بیٹھ جاتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت جا رہی ہےاب انہیں جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔قلندر آئیں گے اور یہ لوگ اندر جائیں گے۔