اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا اور افسران کے پیٹرول کوٹہ میں کمی کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور خود کےپیٹرول کوٹہ میں 40 فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پٹرولیم کوٹے میں کمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا بوجھ خزانے پر نہیں ڈالنا چاہتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ چکا ہے۔ خزانے پر بوجھ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری پیٹرولیم کوٹے میں 40 فیصد کمی کے بعد خزانے پر بوجھ کچھ کم ہو گا۔