اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت: مسلمان پروفیسر کو کالج کے لان میں نماز ادا کرنے کے جرم میں گھر بھیج دیا گیا

بھارتی شہر علی گڑھ کے نجی کالج کے پروفیسر کی کالج کے لان میں نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

واقعے کے خلاف ہندو انتہا پسندوں نے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا جس کے بعد کالج انتظامیہ نے پروفیسر ایس کے خالد کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انہیں جبری رخصت پر گھر بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے پر کالج انتظامیہ کو سخت دباؤ کا سامنا ہے ۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق بعد میں معلوم ہوا۔

دوسری جانب مسلمان پروفیسر ایس کے خالد کا کہنا ہے کہ اس روز کمر میں تکلیف تھی جس کے باعث مسجد میں نماز ادا کرنے نہیں جا سکا تاخیر کے باعث کالج کے لان میں نماز ادا کی ۔