اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا میں چرچ کے باہر فائرنگ،3 افراد ہلاک

امریکی ریاست لوا میں ایمز چرچ کے باہر گزشتہ روز فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست لوا کے شہر ایمز کے ایک چرچ کے باہرشام کے وقت ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص خود حملہ آور ہے۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔مقامی میٖڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقع چرچ کے باہر کار پارکنگ میں پیش آیا ۔ چرچ میں شام کے وقت ایک تقریب کی تیاریاں جاری تھی جس دوران پارکنگ میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران امریکا میں تشدد کے واقعات میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 9 روز قبل امریکا کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے دوران 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔