اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اگلے چند سالوں میں راکٹ کی رفتار سے آگے بڑھے گا،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔مجھے آئے صرف ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے ۔ساڑھے 3سالوں میں جو ہواس کا جواب کون دے گا ؟ مجھے سے ڈیڑہ ماہ کا حساب مانگا جا رہا ہے۔ میں نے ملک میں 2 گھنٹے سے زیادہ کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ میٹرو بس کے کرایوں میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔آئندہ چند سالوں میں ملک راکٹ کی طرح اوپر جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پتھروں سے قومیں ترقی نہیں کرتی ۔قومیں علم اور ٹیکنالوجی سے بنتی ہیں حکومت وقت شفاف طریقے سے عوام تک ان کا حق پہنچائے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے۔ اس وقت ملک کوڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈر سے ڈائیلاگ کرنا ہوں گے۔ ہمسایہ ملک بھارت سے تعلقات کشیدہ ہیں ۔ میں یہاں کوئی سیاسی بات کرنا نہیں چاہتا ۔ہم سب کو پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر سوچنا پڑے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنگالی بوجھ نہیں تھے بلکہ ہم نے انہیں بوجھ بنا کر الگ کیا۔ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔اب ہم 7کروڑ لوگوں کو2 ہزار روپے ہر مہینے دیں گے۔