اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ 1 ماہ 21 روز بعدبازیاب، والدین خوشی سے نہال

کراچی سے لاہور میں مرضی سے شادی کرنے والی دعا زہرہ کی بازیابی کی خبر پا کر والدین خوشی سے نہال ہیں ۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو آج 1 ماہ 21 روز بعد بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے خاوند کے ساتھ پولیس نے تحویل میں لیا۔ دعا زہرہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت پولیس نے جب انہیں اطلاع دی تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا ۔ انہوں میں گھر میں سب کو جگا کر یہ خوشخبری سنائی ۔

دعا کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں بے صبری سے اپنی بیٹی سے ملنے کا انتظار ہے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ جب ہم دونوں کا سامنا ہو گا تو ہمارے کیا جزبات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام حکومتی اداروں ، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے بیٹی کو بازیاب کروانے میں ان کی ہر ممکنہ مدد کی ۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کوآج صبح چشتیاں سے سی آئی اے پولیس نے تحویل میں لیا تھا ۔قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد دعا زہرہ اور اس کے خاوند کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے دعا کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دعا زہرہ کے والدین کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 سال ہےجبکہ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر میں شادی جرم ہے۔