اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو سندھ ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا، کیس کی سماعت آج ہو گی

کراچی سے لاپتہ ہونے والی اور بعد میں لاہور جا کر شادی کرنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو سندھ پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے آج کیس کی سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ہے۔ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہو گی ۔

دوسری جانب پولیس نے والدین کو دعا زہرہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس آج ہی عدالت میں دعا کا بیان ریکارڈ کروانا چاہتی ہے جس کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرلی ہے۔ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع کی جائے گی ۔

دعا زہرہ کے بیان کے متعلق والدین بھی سندھ ہائی کورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں پولیس نے عدالتی احکامات سے قبل کسی کو بھی دعا سے ملنے کی اجازت نہیں دی ۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کو گزشتہ روز 1 ماہ 21 دن بعد پنجاب کے علاقے چشتیاں سے بازیاب کروایا گیا تھا۔